عمران نے پارلیمنٹ کے خلاف بول کر جمہوریت دشمنوں کو خوش کیا،عزیز الرحمن چن

عمران نے پارلیمنٹ کے خلاف بول کر جمہوریت دشمنوں کو خوش کیا،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر نواز شریف کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے حکمرانوں کی نااہلیوں کو پارلیمنٹ پر ڈالنا درست نہیں ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر جمہوریت دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے جس کی آبیاری پیپلز پارٹی نے اپنے خون سے کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیاں دی ہیں جیالوں نے کوڑئے کھا کر اور قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو بحال کیا اورجمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کے استحکام کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1