آصف زرداری نے ہمیشہ جمہوریت مخالف سازش کی،آزاد تبسم

آصف زرداری نے ہمیشہ جمہوریت مخالف سازش کی،آزاد تبسم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہوگیا ، عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور وہ طاہر القادری اور عمران خان سے مل کر جمہوری نظام کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، گزشتہ روز لاہور میں انہوں نے اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی مگر لاہور کے عوام نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ،عوام ہمیشہ ہی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت نے مثالی کام کیا یہ ہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور ہر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوتی ہے ، عوام نے مسلم لیگ ن پر گہر ااعتماد کیا ہے اور آئندہ بھی عوام مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -