ضلع کونسل نوشہرہ اجلاس ، مانیٹرنگ کمیٹیوں کو اختیارات نہملنے پر ضلعیکونسلر ز سراپا احتجاج

ضلع کونسل نوشہرہ اجلاس ، مانیٹرنگ کمیٹیوں کو اختیارات نہملنے پر ضلعیکونسلر ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع کونسل نوشہرہ کے اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ تعلیم کی طرف سے ابھی تک ضلعی کونسلوں کو فنڈ کی عدم دستیابی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی مومن کی پرنسپل زبیدہ کی کرپشن کی انتہا اور ان کے شوہر خود ٹھیکیدار بن بیٹھا اپوزیشن کو ابھی تک فنڈ نہ ملنے اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کو بھی اختیارات نہ ملنے پر ضلعی کونسلران سراپا احتجاج نوشہرہ کلاں میں سرعام منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پولیس موبائل گاڑی نے بھی سرکاری کاموں میں مداخلت شروع کردی کروڑوں روپے کا فنڈ خرچ کرنے کے باوجود ابھی تک محکمہ پبلک ہیلتھ نے ٹیوب ویل کو چالو نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام پانی کے ایک ایک بوند کو ترس گئے ضلع نوشہرہ میں مائنز اور کرش مشینوں کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار اور غریب مزدوروں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ غیرقانونی مائننگ کا دھندہ عروج پر صوبائی حکومت فوری طورپر مائنز اور کرش مشینوں پر پابندی ختم کریں تاکہ بیروزگار ہونے والے مزدور دوبارہ برسرروزگار ہوجائے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا ایک اجلاس زیر صدارت کنونیئر حاجی اشواق احمد منعقد ہوا اجلاس سے ضلعی ناظم لیاقت خٹک نے بھی خطاب کیا اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان زبردست تکرار اور ایک دوسرے پر الزامات کی بھوچاڑ کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محب بانڈہ کے ضلعی کونسلر حاجی قیصر خان نے کہا کہ محب بانڈہ پبی میں بجلی چوری کی تحقیقات نیب سے کرائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے واپڈا کے اہلکار اگر بجلی چوری میں ملوث نہ ہوتو کوئی مائی کا لال چوری نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ پبی سرکل کے سات سپرنٹنڈنٹ پر دہشتگردی ایکٹ میں ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے عدالتوں نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے اس کے باوجود مذکورہ سپرنٹنڈنٹ مسلسل اپنی تنخواہیں دیگر مراعات سمیت وصول کررہے ہیں وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت پانی وبجلی خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہیں اور پیسکو کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول مومن گڑھی کی پرنسپل زبیدہ نے کرپشن کرنے کیلئے اپنے شوہر کو سکول میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا ٹھیکیدار بنا دیا پرنسپل زبیدہ کو فوری طورپر تبدیل کرکے ان کے خلاف انکوائری کرائی جائیں اجلاس میں حاجی حسین احمد خٹک، قاضی واجد الحق، قاری ظہور، زاہدحیات ، زرتاج آفریدی، فلک نیاز خان، عبدالرحمان، ملک زاہد، خان بشر، ظہور کاکاخیل، سید عمل شاہ، اسرار الدین، عدالت خان، ذوالفقار خٹک، پرویز احمدخان، ملک جلال خان، ملک جمعہ خان نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حسین احمد خٹک نے کہا کہ مائنز اور کرشنگ مشین پر سپریم کورٹ کے حکم پر 24 جنوری تک پابندی ہے مذکورہ تاریخ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق ضلعی حکومت پابندی اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے اور سپورٹس فنڈ کے استعمال سے فوری طورپر پابندی اٹھائیں تاکہ ضلع بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوسکے قاضی واجد الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کلاں میں سلاٹر ہاؤس فوری طورپر تعمیر کرکے نوشہرہ کلاں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں کیونکہ قصائی اپنے گھروں میں جانور ذبح کرکے جانور وں کے آلائشوں کو گلی کوچوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مختلف خطرناک قسم کے امراض پھیل جاتے ہیں اور آورہ کتوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہورہا ہے یہی آوارہ کتے گرمیوں کے موسم میں باؤلے ہوکر عوام کیلئے وبال جان بن جاتے ہیں اس کے علاوہ گھروں میں ذبح کئے گئے جانوروں کو پائپوں کے ذریعے پانی دیا جاتا ہے جو گوشت کے وزن کو بڑھانے کیلئے استعمال ہوتاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -