مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی میاں منظور وٹو کے ساتھ ملاقات

مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی میاں منظور وٹو کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے وٹو ہاؤس لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور علامہ عباس نقوی، اسد عباس نقوی، حسن کاظمی اور آصف رضا ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میاں منظور احمد وٹو نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے نتیجے میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -