ٹھوکر نیاز بیگ ،تجاوزات کے خلافآپریشن،ساما ن ضبط

ٹھوکر نیاز بیگ ،تجاوزات کے خلافآپریشن،ساما ن ضبط

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت نے ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔انہوں نے وہاں پر غیرقانونی تجاوزات کو ختم کروایا اور دوکانوں کی حدود سے باہر سامان کو قبضے میں لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ قبضے میں لیا گیا سامان واپس نہیں ہو گا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -