کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات

کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات

کوئٹہ (آ ن لائن )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلی نے پاک فوج و دیگر سیکورٹی اداروں کے امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں ضلع آواران میں زلزلے کے بعد تعمیرونو کے عمل میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ کمانڈرسدرن کمانڈ نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ پاک فوج صوبے میں امن وامان اور ترقی وخوشحالی کے لئے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپورمدد اور تعاون جاری رکھے گی تاکہ مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلندہو اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسرآسکیں۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ

مزید : پشاورصفحہ آخر