لودھراں،12فروری کو ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

لودھراں،12فروری کو ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

لودھراں(آئی این پی ) لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ ا اول کے اختیارات حاصل ہونگے، این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ہے۔

لودھراں

مزید : پشاورصفحہ آخر