بونیر پریس کلب کے انتخابات مکمل،عبدالرحمان عابد صدر اور شوکت علی خان جنرل سیکریٹری منتخب

بونیر پریس کلب کے انتخابات مکمل،عبدالرحمان عابد صدر اور شوکت علی خان جنرل ...

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر پریس کلب کے انتخابات مکمل۔عبدالرحمان عابد صدر اور شوکت علی خان جنرل سیکریٹری جبکہ سعید الرشید نائب صدر،عمران علی خان جائنٹ سیکریٹری اور سلطان عنی خان فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔انتخابات کا عمل ایگزیکٹیو کونسل کے چیرمین سید باچا ترمذی اور بونیر بار ایسوسی ایشن کے سینیر وکلاء سلطان زیب خان ایڈوکیٹ اور شاہ حسن خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوئیں۔جس میں تمام ممبران نے حصہ لیا۔انتخابی عمل کے تکمیل کے بعد نو منتخب صدر اور سیکریٹری جنرل نے اپنے مختصر خطاب میں ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے ،سب کو برابر کی عزت اور احترام دینے اورپوری کابینہ کی توانائیاں کام میں لاکر پریس کلب کے مفادات اور ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لئے صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اور امید ظاہر کی ہے کہ تمام ممبران اپنے قلم کو علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائیل کے حل کے لیے کام میں لائیں گے۔انھوں نے نئے سال میں پریس کلب کے لیے فنڈز،ساتھیوں کے لیے صحت سہولیات اور میڈیاں کالونی کے قیام کے لیے جدوجہد کو مذید تیز کرنے کی تقین دھانی کرائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -