جماعت اسلامی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مصائب کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ا ور باہمی افتراق و انتشار ہے ۔ ملک میں فحاشی ، لادینیت ,بے راہ روی ، اقربا پروی لاقانونیت اور اوپر سے لیکر نیچے تک کرپشن و سفارشی کلچر جیسی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی ایوانوں سے لیکر عوامی سطح تک آئین و قانون کے مطابق جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر بریگیڈئیر ارشد ضیاء، فیاض احمد فیضی ، محسن بشیر و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ لسانی ، علاقائی ، مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمے اور اخوت و بھائی چارے کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے معاشرے کے سب افراد کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام پاکستانی بے روزگاری ، کمر توڑ مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنس چکا ہے ۔70سال سے بر سراقتدار طبقے نے عوام کو محرومیوں ، مایوسی اور بھوک ننگ کے سوا کچھ نہیں دیا اور موجودہ حالات میں بھی ہمارے حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس پلاننگ موجود نہیں ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام اور قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے 2018ء کے الیکشن بہت اہمیت کے حامل ہوں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -