سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ہربنس پورہ کے وفد کا ایوان کارکنان کا وزٹ

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ہربنس پورہ کے وفد کا ایوان کارکنان کا ...

  

لاہور(پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ہربنس پورہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ کامرس کالج‘ کوٹ لکھپت ٹاؤن شپ‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1 شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیٹو سکول سسٹم‘ مسلم ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ سینٹ اینس گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ واپڈا ٹاؤن ‘لاہور‘ گورنمنٹ ماڈرن گرلز پرائمری سکول‘ بھوگیوال‘لاہور‘دی کینڈین سسٹم آف سکولز‘ چائنہ سکیم گوجرپورہ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد561تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -