تورڈھیر ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پولیس اہلکار سپرد خاک
تورڈھیر (نمائندہ خصوصی)صوابی۔ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والا پولیس اہلکارزاہد احمد گذشتہ روز اپنے آبائی گاوں شیخ جانہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔اللہ انکے درجات بلند فرمائیں۔۔اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں کنسٹبل زاہد احمد ایک فرض شناس اور اپنے ڈیوٹی کا پابند تھا ، بھائی بندی میں سب کے آنکھوں کا تارا تھا ہر کسی کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتا تھا اس لئے علاقہ عوام اور محکمہ پولیس ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں ۔آج انہوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ ہمارے دلوں کو بھی اْجاڑ دیا۔۔انکے اس حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔۔اللہ انہیں غریق رحمت فرمائیں۔۔آمین