شبقدر پارک میں جماعت اسلامی جلسے کی تیاریاں مکمل

شبقدر پارک میں جماعت اسلامی جلسے کی تیاریاں مکمل

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر پارک میں جماعت اسلامی جلسے کی تیاریاں مکمل ،جماعت کے کارکنان و عہد یداران نے انتھک محنت کی،آج جمعہ کی نماز کے بعد امیر جماعت اسلامی اور دیگر قائدین خطاب کرینگے شبقدر کے عوام اسلام پسند قوتوں کا ساتھ دیکر کامیاب کرائیں یہ باتیں جماعت اسلامی شبقدر کے نائب امیر عظمت اکبر نے شبقدر میدیا سنٹر میں اخباری نمائندوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ شبقدر میں جماعت اسلامی کا جلسہ آج بروز جمعہ 19جنوری کو ہو گا جلسے کے لیے شبقدر کے تمام کارکنان جماعت اسلامی و عہددیداوں نے شب وروز جو محنت کی اس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شبقدر پارک میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے بعد از نماز جمعہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھیوں نے جمعیت علمائے اسلام کے تحصیل امیر کو بھی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کی ہے اور جمعیت علمائے اسلام کے بہت سے کارکنان اور عہددیدار بھی شرکت کرینگے شبقدر کے عوام دینی قوتوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ جلسے میں قائدین اہم اعلانات کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -