حکمرانوں کی’’ گورننس‘‘نے عوام کو بد حال کر دیا،مسرت جمشید

حکمرانوں کی’’ گورننس‘‘نے عوام کو بد حال کر دیا،مسرت جمشید

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ’’میٹرو مارکہ گورننس ‘‘ نے صوبے کی عوام کو بد حال کر دیا ہے ،ایک طرف حکمران اور ان کے حواری مال روڈ کے احتجاجی جلسے کو ناکام قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف انکے ایوانوں میں لرزہ بھی طاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو وہ کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا جو آئین میں درج ہے ۔ پنجاب کے حکمران بتا دیں ساڑھے چار سال میں عوام کی فلاح سے متعلق کونسی قانون سازی کی گئی اور اگر کوئی قانون بنا بھی ہے تو اس پر عملدرآمد ہی نہیں ہوا ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ اب عوام اپنے حقوق کا تقاضہ کررہے ہیں اور اسی وجہ سے بظاہر مطمئن نظر آنے والے حکمران اندر سے خوفزدہ اور ڈرے ہوئے ہیں۔ انشااللہ وہ وقت آئے گا جب عوام ان سے کئی دہائیوں پرمبنی اقتدار کا نہ صرف حساب مانگیں گے بلکہ انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایسا سٹرکچر بنا دیا ہے کہ موجودہ جمہوریت سے صرف ذاتی مفادات حاصل کئے جاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -