انتظار قتل کیس، لڑکی کا فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو پہچاننے سے انکار

انتظار قتل کیس، لڑکی کا فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو پہچاننے سے انکار

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونیوالے انتظار حسین کیساتھ موجود لڑکی مدیحہ کیانی نے پولیس کو بیان دیتے ہو ئے کہا ہے میں نہیں جانتی ، فائرنگ کس نے کی ،گاڑی روکنے والے تمام سادہ لباس میں اور شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے۔ جمعرات کو مدیحہ کیانی نامی لڑکی نے پولیس کو تحریری بیان دیا کہ اگر وہ واقعے کے دوران محفوظ رہیں تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔واقعہ سے متعلق بتاتے ہوئے مدیحہ کیانی نے کہا فائرنگ سے پہلے انہوں نے دو برگر خریدے تھے، گاڑی روکنے والے تمام سادہ لباس میں اور شکل سے ہی مشکوک لگ رہے تھے، ان لوگوں نے گاڑی کے اندر جھانک کر دیکھا اور کہا وہی ہے ، اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔

لڑکی انکار

مزید : پشاورصفحہ آخر