محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کا چھاپہ،غیر قانونی شکاری گرفتار،2فرار

محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کا چھاپہ،غیر قانونی شکاری گرفتار،2فرار

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر لاہور ریجن میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن میاں محمد رفیق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے واہگہ کے سرحدی علاقے میں طوطے کی نیٹنگ کرتے ہوئے عبدالمجیدولد جلال دین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ2 ملزمان قاسم اور مختار فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ وائلڈلائف ٹیم نے ملز م سے 2طوطے ، ایک جال اور موٹرسائیکل برآ مد کرکے قبضے میں لے لی۔بعدازاں ملز م کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن نے ا س سے 40ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا ۔ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب نے اس کامیاب کارروائی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن میاں محمد رفیق ، وائلڈلائف انسپکٹر محمد نواز ، وائلڈلائف واچرز محمد جاوید اور محمد شعیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے غیر قانونی شکار یوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس حوالے سے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جا ئیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1