ہنگو ،عوامی شکایات پر تھانہ دوآبہ کا ایس ایچ او لائن حاضر

ہنگو ،عوامی شکایات پر تھانہ دوآبہ کا ایس ایچ او لائن حاضر

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف گوہرکے دفترسے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عوامی شکایات پر تھانہ دوآبہ کے SHOایس ائی محب اللہ خان کولائن حاضرکرکے ان سے عوام کے ساتھ نا مناسب رویہ کی وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ انچارج ریسکیو15ایس ائی طارق خان کو تھانہ دوآبہ کا نیا SHOتعینات کردیاگیاہے۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگواصف گوہرکے مطابق ایس ایچ او دوآبہ ایس آئی محب اللہ خان کوعوامی شکایات پرلائن حاضرکردیاگیا۔ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے کہا کہ عوام کے ساتھ عوام دوست رویہ رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ عملی اقدامات کرکے پولیس پرعوام کااعتمادبحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ منفی رویہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس تحقیقات کرکے قصوروارافسران کو محکمانہ کاروائی کا سامناکرناپڑے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -