ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک کا دور ہ اے کیو خان ہسپتال

ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک کا دور ہ اے کیو خان ہسپتال

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک نے مخیر حضرات کے ساتھ ہسپتال کی زیر تعمیر نو منزلہ عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مخیر حضرات کو بتایا کہ بادامی باغ کے علاقے میں غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال کی شدید ضرورت تھی۔ اس امر کو دیکھتے ہوئے ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان عبدالقدیر خان سے مشاورت کے بعد اس جگہ کا انتخاب کیا گیا۔ 2013میں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کی او پی ڈی کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا اور اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں اسے مکمل کر دیا گیا جہاں پر اس وقت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس کے علاوہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سنٹر بھی قائم کیا جا چکا ہے۔ جہاں علاج کے ساتھ ساتھ نادار اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پہلے سے موجود ہسپتال کی عمارت کے ساتھ نو منزلہ عمارت کی تعمیر جاری ہے جو تین سو بستروں پر مشتمل ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -