عمران خان کے بیان پر سیخ پا ہونے والے گریبان میں جھانکیں،عبدالعلیم خان

عمران خان کے بیان پر سیخ پا ہونے والے گریبان میں جھانکیں،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سچ کڑوا ہوتا ہے،عمران خان کے بیان پر سیخ پا ہونے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف دینے کی بجائے پنجاب حکومت اشتہاروں اور فائلوں تک محدود ہو چکی ہے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے لے کر ہر منصوبے میں نام نہا د خادم اعلیٰ کی کرپشن دن بدن سامنے آ رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو نااہلوں کی حمایت کیلئے استعمال کرنے والے پارلیمنٹ کے تقدس کی باتیں نہ کریں، عوام کی فلاح کیلئے قانون سازی کی بجائے کرپٹ ٹبر کے حق میں بیان بازی کرنے والے آئین سے غداری کررہے ہیں۔
،عمران خان نے پارلیمنٹ نہیں بلکہ اس کو ذاتی مقاصد کیلئے یرغمال بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے جمہوریت کا چیمپئن بننے والے وزیر خارجہ اسمبلی میں ڈرامے کرنے کی بجائے اپنے اقامے کا جواب دینے کی تیاری کریں،عمران خان نے بطور ادارہ پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ کرپٹ شریفوں کی سیاسی بقا کیلئے آئین سے کھلواڑ کرنے والی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی، عبدالعلیم خان نے کہا کہ سسٹم چلانے والے خراب ہوں تو بدنامی اداروں کی ہی ہوتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ہی نہیں ہر باشعور پاکستانی کا خواب ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنے والے ارکان اسمبلی ملکی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے درست فیصلے کریں، چوروں اور لٹیروں کے دفاع میں دن رات بیان بازی کرنے والے نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ سیاست کا بھی تقدس پامال کررہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرپشن کا حساب دینے کی بجائے فوج اور عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کے منہ سے اداروں کے وقار کی باتیں منافقت ہیں