سپیکر اسد قیصر کا بٹا کڑہ پونٹیااور ہملٹ کو گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

سپیکر اسد قیصر کا بٹا کڑہ پونٹیااور ہملٹ کو گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے آج بٹاکڑہ یونین کونسل صوابی میں بٹاکڑہ پونٹیااور ہملٹ کے گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتا ح کردیا۔اس موقع پر سپیکر اسدقیصرنے ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بٹاکڑہ کے عوام نے ان کے ساتھ وفاکی تھی جس کا سلہ انہوں نے گیس منصوبے ٹیکنیکل یونیورسٹی ،پبلک پارک ،سڑکوں ،سکولوں اور نہروں کی صورت میں دیا۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں نے سکول اور نہر کامطالبہ کیاتھا ،آج ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے چھوٹانہر کی پختگی کروائی جس کاافتتاح ایک ہفتے کے اندر ہوگا اور سکول کیلئے زمین کی تلاش جاری ہے ۔بٹاکڑہ لوگوں اور آنے والے نسلوں کیلئے جی آئی کےGIKٹائپ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کاقیام بہت جلد عمل میں آئے گا۔45کروڑ روپے کی لاگت سے گلہ میں پبلک پارک بن رہا ہے جس میں پلے لینڈواٹرگیمز اور دیگر تفریحی پروگرام ہوں گے۔ان منصوبوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ علاقے میں روزگار کے مواقع پیداہوں گے ۔سپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ صوابی میں انقلابی کام کئے جس میں سپورٹس کمپلکس ،وومن یونیورسٹی ،میڈیکل کالج ،پبلک پارک ،گیس سپلائی ،سڑکوں کی تعمیر ،سولر ٹیوبویل اور سولر لائٹ کی تنصیب جیسے منصوبے شامل ہیں ۔انہوں نے مسلم لیگ اور اس کے ایم پی اے کی کارکردگی بارے سوال کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے ایک اینٹ بھی لائی ہوتو وہ اسے گنواسکتے ہیں ۔یہی مسلم لیگ والے آپ کا پانی اور گیس کے پائپ تک چراکر لے گئے گیس کی سپلائی روڑے اٹکائے جو ہم نے عدالتوں کے ذریعے ناکام بنائیں ۔گدون کی مراعات چھین لی اور لوگوں کو فاقے کرنے پر مجبور کردیا ۔انہی لوگوں نے آپ لوگوں کو چوکر کھانے پر مجبور کر کیا ،اب فیصلہ آپ لوگوں نے کرنا ہے کہ اب لوگوں نے پانی ،گیس،آٹے چوروں کی حکومت میں لانا ہے یا عمران خان کی دیانت دارانہ قیادت کو آگے لانا ہے اور اپنی تقدیر بدلنی ہے ۔اس موقع پر حاجی رنگیز خان ،تحصیل کونسلرصبیر ،ڈسٹرکٹ کونسلر عثمان شیر ،تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر