عوام نے مایوس سیاستدانوں کا شو مسترد کر دیا،پرویز ملک

عوام نے مایوس سیاستدانوں کا شو مسترد کر دیا،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام نے مایوس سیاستدانوں کا فلاپ شو عوام نے مسترد کردیا ، دھتکارے ہوئے لیڈروں کی سیاسی میدان میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے، لاہور میں نامعلوم نجومیوں کے اشاروں پر ناچنے والے تین چار سیاسی کزن اکٹھے ہو کر بھی اپنی سازشوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے،چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیتے ہوئے اداروں کو بدنام اور تباہ کرنے والے عمران خان اور شیدہ ٹلی کی طرف سے پارلیمنٹ اور جمہورت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تاحیات نا اہل قراردیان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں اپوزیشن جماعتوں کے فلاپ شو پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔