جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسہ عام کی تیاریاں مکمل
چارسدہ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسہ عام کی تیاریاں مکمل۔ آج جماعت اسلامی کی مرکزی امیر سراج الحق جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ گاہ میں 20 ہزار افراد کے لیے بیٹھنے کی گنجائش ۔تفصیلات کے مطابق آج برو ز جمعہ جماعت اسلامی چارسدہ کے زیر اہتمام شبقدر میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 20ہزار افراد کیلئے بیٹھنے کیلئے کرسیاں سجائی گئی ہے ۔ جلسہ عام میں علمائے کرام ، ناظمین اور دیگر اہم شخصیات جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتا ق احمد خان بھی خطاب کرینگے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق این اے آٹھ سے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان کرینگے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق آبائی گاؤں اور مر زئی سکول کا بھی دورہ کرینگے جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی ۔