وینٹی لیٹرز کی کمی،جواء اوربچی کے قتل کے خلافتحاریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور ( نمائندہ خصوصی ،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں کروڑوں روپے کے جوا کھیلنے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر کروڑوں روپے کا جوا کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مردان میں چار سالہ معصوم بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔واقعے کے بعد کے پی کے پولیس اور عمران کے دعووں کا پول کھول گیا ہے۔مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ میں وینٹی لیٹر نہ ہونے سے کمسن بچی کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچی تین سالہ زینب کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر7سالہ بچی 7گھنٹے تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعددم توڑ گئی