ہنگو ، پیسکو انت ظامیہ اڑھائی ارب کی ریکورٹی کیلئے متحرک

ہنگو ، پیسکو انت ظامیہ اڑھائی ارب کی ریکورٹی کیلئے متحرک

  

ہنگو( بیورورپورٹ) پیسکو ھنگو انتظامیہ ڈھائی ارب ریکوری کے لیے فیصلہ کن ایکشن کے لیے متحرک۔ڈیفالٹرز کو تین دن میں ادائیگی کا نوٹس۔ڈیڈ لائن گزرتے ہی نادھندہ دیہات کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔گیارہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔542 بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ جاری۔بجلی چوروں کے خلاف ہر سیاسی دباؤ سے بے نیاز ہو کر کاروائی کریں گے۔ایکسین محمد ریاض اور چئیر مین ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش نے بتایا کہ بجلی چوری کی وجہ سے صرف ھنگو پیسکو کو ماہ دسمبر میں چودہ کروڑ اٹھاسی لاکھ کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ھنگو کے صارفین مجموعی طور پر ڈھائی ارب کے نادھند گان ہیں جن کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ درسمند ،گرگری، منجی خیل، دلن، گنڈیری، سروخیل ،کاہی خساری بانڈہ، دروڑی بانڈہ، محمد خواجہ ،توغ سرائے، بگٹو، کوٹکی ،دربند، خزینہ بانڈہ، سرک دانہ، حیات آباد، لختی بانڈہ، شاہو وام، شاہو خیل و دیگردیہات کے صارفین کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیا گیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنے بقایا جات ادا کر دیں اور اگر کسی کے بل میں کوئی غلطی ہو تو وہ بھی تصحیح کرا لے بصورت دیگر تین دن کے بعد ایسے تمام دیہات کی بجلی کاٹ دیں گے جو ادائیگی میں ناکام ہونگے۔ایکسین محمد ریاض نے بلدیاتی نمائیندوں پر زر دیا کہ اس ریکوری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف بلا تفریق اور ہر سیاسی دباو کو بالاے طاق رکھتے ہویے کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پیسکو انتظامیہ عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہی ہے لوڈ شیڈنگ میں بھی ریکارڈ کمی آئی ہے تاہم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کو بھی پیسکو کے معاملات میں درستگی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -