مردان واقعہ ،ملزمان تاحال روپوش ،تحقیقات کا دائرہ وسیع

مردان واقعہ ،ملزمان تاحال روپوش ،تحقیقات کا دائرہ وسیع

مردان ( بیورورپورٹ)جنسی درندگی کے بعد قتل کی جانے والی اسماء کے ملزمان تاحال روپوش ،پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا 116مشکوک افراد سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی جبکہ زیر حراست6 افراد سے مزید تفتیش کا فیصلہ کرلیاگیا،جھوٹ کا پتہ لگانے والے آلات بھی استعمال کئے جائیں گے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مبینہ جنسی تشدد کے بعد قتل کی جانے والی چارسالہ اسماء کیس میں اب تک 116افراد سے پوچھ گچھ مکمل کر گئی ہے تاہم ان میں چھ افراد سے مزید تحقیقات کا فیصلہ ہواہے جبکہ جھوٹ کا پتہ لگانے والے سائنسی آلات کے ذریعے اصل حقائق تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ علاقے کا جیو فکسنگ مکمل کرلیاگیاہے اورملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لئے پانچ لاکھ روپے کا پہلے ہی اعلان کردیاگیاہے ڈی پی او کے مطابق ذیادہ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹسٹ کئے جائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر