ضلع چارسدہ کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے ،ناظم فہد ریاض
چارسدہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم فہد ریاض خان نے کہا ہے کہ ضلع چارسدہ کے تعمیر و ترقی کے لئے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ کونسل ہی مقدس اور تمام مسائل کے حل کاواحد فورم ہے جہاں پر ہر ممبر کو یکساں حقوق حاصل ہے۔وہ ضلعی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر منتظر خان ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان ابرا ر اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر اجلاس سے پی ٹی آئی کے شاہد خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے سلیم خان قومی وطن پارٹی کے عارف پراچہ ،پیر رحمان اللہ مکرم خان ،عطا ء اللہ خان بوبک ،ہدایت اللہ خان سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے ضلع چارسدہ میں آئس نشے کے بڑھتے ہوئے کاروبا ر اور استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چارسدہ پولیس سے فوری طور پر اس کے روک تھا م کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ پولیس کے پاس آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کی لسٹ موجود ہے جس پر کونسل فوری طور پر اس زہرکے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںآئس نشے کے عادی افراد کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ قائم کرے ،اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے کونسل کے کاروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ کونسل مقد س ہے لیکن بدقسمتی سے اب تک اس کونسل میں جتنی بھی قرار دادیں پاس ہوئی ہے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جس سے کونسل کا تقدس پامال اوراپویشن ممبران کی دل آزاری ہوئی ہے ،اس موقع پر ممبران نے صوبائی کابینہ کی جانب سے بجٹ منظور ی پر تنقید کی ۔ اپوزیشن اراکین کا موقف تھا کہ ضلعی کونسل کا بجٹ حکومتی اور اپویشن ممبران میں یکساں تقیسم نہ کیا گیا تو اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریگی۔ا جلاس سے ضلع ناظم فہد ریاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ کے تعمیر و ترقی کے لئے تمام ممبران کو جمہوری طریقے سے ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ نہ صرف اس کونسل کا تقد س برقرار رہے بلکہ ضلع کے عوام کے مسائل بھی حل ہو سکے ،اس موقع پر انہوں نے آنے والے بجٹ کو تمام ممبران میں یکساں تقسیم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں کے مشاورت سے بجٹ تقسیم کیا جائے گا جس میں ہر ممبرکو برابر کا حصہ دیا جائے گاتاکہ ضلع کے ہر حصے میں ترقیاتی کام ہو سکے ۔ انہوں نے مستقبل میں کونسل کے ممبران اور ناظم اعلی کے درمیان رابطوں کے فقدان کو دور کرنے اورتمام ممبران کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ اجلاس کے آخر میں ضلع ناظم نے ضلع سطح پر تمام بیوروکریٹس سے بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے اور حقیقی معنوں میں اس نظام کے ثمرات عوام کو منتقل کرنے کی اپیل کی ۔
Bac