ہنگو میں واپڈا ہائیڈرو یونین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو میں واپڈا ہائیڈرو یونین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو ( بیورورپورٹ)واپڈا کی 394 فیڈر کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاجی مظاہرہ۔ واپڈا ہماری ماں ہے ۔محنت کش کٹ سکتے ہیں مر سکتے ہیں لیکن اپنی ماں کا سودا نہیں کر سکتے۔ محنت کش بجلی چوروں کے خلاف ایسا ایکشن لے جو دنیا دیکھیں۔اگر ہم واپڈا کو منافع بخش بنا دیں تو پھر کوئی بھی نجکاری کی بات نہیں کریگا۔ان خیالات کا اظہار ہائیڈرو یونین کے چئیر مین حیات وزیر بنگش ، فرخ سیر ، ملک جاوید ھسین، ملک جاوید اقبال، عثمان علی و دیگر نے نجکاری کے خلاف ہونے محنت کشوں کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 394فیڈرز کی نجکاری ہو رہی ہیں جن میں چار فیڈر ہنگو کے بھی شامل ہے یہ واپڈا کے محنت کشوں کا کھڑا امتحان ہے کہ وہ بجلی چوروں اور نا دھندگان کے خلاف بھر پور اورنظر آنے والی کاروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کی کوشش ملٹری ڈیکٹیٹروں ،آصف علی زرداری اور سدیگر شخصیات نے بھی کی مگر کوئی اپنی مزموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے محنت کشوں دوران ڈیوٹی قربانیاں دیتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جبکہ ایک ملازم نے چارچار ملازمین کابوجھ برداشت کرتے ہوئے واپڈا کی ترقی اور صارفین کی سہولت کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف واپڈا کے ملازمین مختلف مسائل کے دوچار ہے تو دوسری جانب حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے واپڈا کی نجکاری کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ واپڈا ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا تو ملازمین اپنے بچوں کے ساتھ اسلام میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کریں گے ۔مظاہرے سے ایکسین پیسکو ہنگو محمد ریاض و دیگر نے بھی خطاب کیا۔