ٹانک ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جنوبی وزیر ستان میں کریک ڈاؤن

ٹانک ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جنوبی وزیر ستان میں کریک ڈاؤن

ٹانک(نمائندہ خصوصی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کا ٹانک ٹو جنو بی وزیرستان اہراہ پر کریک ڈاون 2درجن نان رجسٹرڈ رکشوں کو رجسٹرڈ جبکہ 3لاکھ روپے ٹیکس وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر دئیے ہیں پروفیشنل ٹیکس کی مد میں بھی لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کردی ہے مذید کریک ڈاون جاری رہے گا ٹیکس چوری کر نے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز ایکسائزاینڈ ٹیکسشن کے ایک چھاپ مار ٹیم جس کی قیادت اے ٹی او شفقت اللہ مروت کر رہے تھے ٹانک جنو بی وزیرستان شا ہراہ پر نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہو ئے 2درجن کے قریب چنگ چی رکشوں کو رجسٹرڈ جبکہ ٹیکس کے مد میں 3لاکھ روپے جمع کر کے قومی خزانے میں جمع کر دئیے اس بارے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے اے ٹی او شفقت اللہ مروت نے میڈیا کے نما ئندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوروں ، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا ٹیکس چوروں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں بھی گذشتہ 2ہفتوں میں 3لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کر دئیے ہیں مذید لاکھوں روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع کر رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں سے وصولی کرکے حکو متی ٹارگٹ کو پورا کرینگے اس موقع پر انسپکٹر قاسم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر