تورڈھیر ،ہوائی فائرنگ کی پاداش میں 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

تورڈھیر ،ہوائی فائرنگ کی پاداش میں 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر پولیس چوکی جہانگیرہ کے انچارج فضل ربی نے ایک ماہ کے دوران ہوئی فائرنگ کی پاداش میں 30 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ دوران ناکہ بندی پشاور سے صوابی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم سلیم ولدحسن گل گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 610 گرام ہیروئن برآمد کرلی ایک اورکاروائی میں اسماعیل شاہ سکنہ میاں عیسیٰ کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضہ سے 955 گرام چرس جبکہ امین شاہ ولد وزیستان سکنہ خیبر ایجنسی کو بھی حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے بھی 955 گرام چرس برآمد کرلی اسکے علاوہ کمسن رکشہ ڈرائیوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی کمسن ڈرائیوروں کے خلاف پرچے کٹوادئیے اور اسی طرح گزشتہ ماہ کے دوران مختلف مواقع پر چار افراد کو غیر قانونی پستول رکھنے کے باعث پابند سلاسل کردیاہے۔