کوہاٹ میں پولیو مہم خوش اسلوبی سے جاری ہے ،ڈاکٹر محبت
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کوھاٹ میں پولیو کے خاتمے کے لیے تمام عملہ مل کر جدوجہد میں مصروف ہے اللہ کی مہربانی اور ورکروں کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے کئی سالوں سے کوئی پولیس کیس سامنے نہ آ سکا جس کا سہرہ پولیو کے تمام ورکروں اور افسران کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پولیو کوارڈی نیٹر ڈاکٹر محبت نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ڈاکٹر محبت ن بتایا کہ گزشتہ کئی پولیو مہم میں ہمارا سٹاف نہایت دلجمعی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلازے میں مصروف ہے اس دوران بعض جگہوں پر پریشان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے انکاری والدین کو سمجھا دیا جاتا ہے ڈاکٹر محبت کا کہنا تھا کہ میڈیا کی تشہیر کی وجہ سے اب گلی گلی اور گاؤں گاؤں یہ پیغام پہنچ چکا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے لہٰذا والدین سوائے چند ایک کے نہایت جذبے سے اپنے بچوں کو یہ قطرے پلوائے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کوھاٹ میں اس مہم میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں جس کے لیے درجنوں ٹیموں میں سینکڑوں ورکر شامل ہوتے ہیں انہوں نے ضلع کوھاٹ سے پولیو جیسے مہلک اور موذی مرض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیگر بیماریوں کے خلاف بھی اس جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ بچے سب کے مشترکہ ہوتے ہیں ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند بنانا ہے تاکہ وہ جوش اور جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت