عمران خان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے،یاسر

عمران خان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے،یاسر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اچھالنے سے مخالفین اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔ تحریک انصاف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت ن لیگ کو ہضم نہیں ہو رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی جس کی وجہ سے آئندہ انتخاب میں حکمران جماعت کو منہ کی کھانا پڑے گی یہ وجہ ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈہ کر کے عوام کی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ،، لاقانونیت ،دہشتگردی، ناکام منصوبے دینے، کھوکھلے " ایم او یوز" سائن کرنے اور جھوٹے وعدے کرنے کے حوالے سے حکمرانوں کے خلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -