فریڈم موومنٹ نے پی پی138کے صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا
لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چےئرمین ہا رون خواجہ نے پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں پی پی 138کے صدر شیخ ارمغان خلیل نجم کوان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن دیتے ہو ئے مبارک باددی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھاتے ہو ئے پی پی 138میں یو نین کونسل لیول پر تنظیم سازی اورممبر شپ کو بڑھا نے میں فعل کردار ادا کریں گے ۔ شیخ ارمغان خلیل نجم نے چےئرمین پی ایف ایم ہارون خواجہ اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر ہیڈآف ممبر شپ جی ایم لالی ایڈووکیٹ ، مرکزی رابطہ سیکرٹر ی ضماد گریوال اور مرکزی میڈیا کو ارڈینیٹر محمد بلال صابر نے بھی شیخ ارمغان خلیل نجم کو مبارک باد یتے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
فریڈم