ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کا پہلا تربیتی کورس اختتام پذیر

ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کا پہلا تربیتی کورس اختتام پذیر

  

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان)پولیس سربراہ سوات کے طرف سے قائم شدہ ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات میں پہلا تربیتی کورس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔اس سلسلے میں ڈی پی اوسوات کے طرف سے پہلے تربیتی کورس کے طلباء کے لئے تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں تربیتی کورس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ سکول کا قیا م ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کا سوات کے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ سکھایا گیا ، پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ تھیوری بھی پڑھائی گئی اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود نے کورس پاس کرنے والے طلباء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو مبارکباد دی۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ دوران ٹریننگ جو اخلاقیا ت آپ کو سکھائی گئی ہے ان کو بروئے کار لاتے ہوئے سڑک پر پروفیشنل ڈرائیورزکی طرح برتاؤ کریں،صبر سے کام لے،لوگوں کو کھلے دل سے معا ف کرے،لڑائی جھگڑا نہ کرے،سیٹ بیلٹ باندھے،اوور ٹیک نہ کرے،غلط جگہ گا ڑی پارک نہ کرے روڈ پر لگی تمام سائن بورڈز پرعملکرے۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑی نے جب بھی سائرن لگایا ہو ان کو راستہ دیں ۔ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں ۔ڈی پی او سوات کے طرف سے کورس میں پوزیشن لینے والے طلباء کے لئے فری لائسنس کا اعلان کیا گیا اورکورس کے تمام طلباء کو سرٹفیکیٹس دئے گئے جبکہ ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کے عملے کو شیلڈ ز اور انعامات بھی دیئے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -