باچا خان یونیورسٹی میں آئس کا دھندہ عروج پر ہے ،حلیم اللہ خان

باچا خان یونیورسٹی میں آئس کا دھندہ عروج پر ہے ،حلیم اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلعی کونسل کے ممبر حلیم اللہ خان نے کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چارسدہ کے باچا خان یونیورسٹی میں آئس نشے کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ زیادہ تر طلباء اس نشے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آئس کے نشے افراد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وارڈ مختص کرے تاکہ ان کا بروقت علاج کیا جا سکے ۔ وہ ضلع کونسل کے اجلاس کے دوسرے روز کونسل سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے واضح کیا کہ چارسدہ کے باچا خان یونیورسٹی میں اس وقت آئس کا دھندہ عروج پر ہے زیادہ تر طلباء آئس کے عادی ہو چکے ہیں جبکہ آئس کی زیادہ خرید و فروخت یونیورسٹی کی اندر ہوتی ہے ۔ ضلع پولیس فوری طو رپر اس کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئس نشے کے عادی افراد کے لئے خصوصی وارڈ مختص کرے تاکہ ان کا بروقت علاج کیا جا سکے۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چارسدہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی صورت میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے اس لئے پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مقامی بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لیں اور سرچ آپریشن رات کی بجائے دن کے اوقات میں کئے جائے ۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزڈکیت گروہ نے اپنے آپ کو پاک آرمی کے جوان ظاہر کرکے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے نام پر گھر میں گھس گئے اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔