سانحہ مردان وقصور کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سانحہ مردان وقصور کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور(کرائم رپورٹر )غیر سر کا ری تنظیم آواز سڑ کٹ فورم کے عہدیدارو ں نے سانحہ مر دان اور قصور کیخلاف گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا مظا ہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظا ہر ے کی قیا دت ریجنل ڈائر یکٹر رانیہ بی بی ، سید ساجد ہا شمی اور نو ر الو ہا ب کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ صو بہ خیبر پختو نخوا کے ڈسڑ کٹ مر دان کے نو اھی علا قے میں کم عمر بچی کیسا تھ جنسی ذیا دتی کر کے انکو قتل کر دیا گیا اور لا ش کو کھیتو ں میں پھینک دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پنجا ب کے ضلع قصور کے شہر میں زینب نا می بچی کو اغو اء کر کے جنسی ذیا دتی کا نشا نہ بنانے کے بعد اسکی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا لیکن اسکے قاتلو ں کو تاحال گرفتار نہیں کیاجا سکا انہوں نے بتایا کہ ہما رے حکمر ان اپنے کر سیو ں ، بینک بیلنس ، کرپشن اور شادیو ں کے چکر میں مصروف رہتے ہیں اور یہاں پر انسا نی صفت درندے کم عمر بچیو ں اور بچو ں کو اپنے حوس کا نشا نہ بنا کر قتل کر دیتے ہیں مظا ہرین نے وفا قی اور صو بائی حکومت سمیت سیکیو رٹی ادارو ں کے اعلی احکا م سے مطا لبہ کیا کہ بچیو ں کیسا تھ جنسی ذیا دتی کر نے اور قتل کر نے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے بھرے بازار میں پھا نسی دی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر