شبقدر میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، 5موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد

شبقدر میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، 5موٹر سائیکلیں اور ایک ...

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ۔ ملزم سے 5موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد ۔پویس نے دیگر کاروائیوں میں 3منشیات فروش بھی دھر لئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔ شبقدر پولیس تھانہ میں ایس ایچ او محمد عارف خان نے چوری اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کے بارے اپنے ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شبقدر اور گرد نواح سے موٹر سائیکل چوری کے شکایات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او چارسدہ ظہور خان افریدی کے ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر انعام اللہ جان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی ۔ جنہوں نے ملزم طارق عزیز ولد سید ولی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا جس پر ملزم کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے چوری کے 5موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم دوران تفتیش چوری شدہ ایک چنگ چی رکشہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ایس ایچ او محمد عارف نے کہا کہ شبقدر میں منشیات اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم میں بھی پویس کو کامیابی حاصل ہو ئی ہیں اور گذشتہ ایک ہفتے میں مختلف علاقوں سے کئی منشیات فروش جن میں ریحان شاہ ، حسن علی اور جنت گل نامی منشیات فروش بھی گرفتار ہو چکے ہیں جن سے 3000گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔ ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات فروشی ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش قطعی برداشت نہیں کی جائیگی اور اس وقسم کے جرائم میں ملوث ملزمان کی سفارش کیلئے شہری و عمائدین زخمت نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں جرائم کے خلاف عوام کا تعاون مثالی ہیں اور عوام ہی کے تعاون سے شبقدر کو آمن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -