شانگلہ پولیس کی کاروائی، اسلحہ کارتو س سمیت جعلی شہد فروش گینگ گرفتار

شانگلہ پولیس کی کاروائی، اسلحہ کارتو س سمیت جعلی شہد فروش گینگ گرفتار

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس کی بڑی کاروائی - اسلحہ کارتو س سمیت جعلی شہد فروش گینگ گرفتار - پولیس کا عوام کو اپنے بچوں کو گھر سے باہر اکیلے نہ بھیجے کے اپیل- سرکل پولیس افسر الپوری امجدعلی خان نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ الپوری کے حدود میں خفیہ اطلاع تھی کہ کچھ نوجوان سستے داموں شھد فروخت کر ہے تھے جس پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے شانگلہ پولیس نے خفیہ چھاپہ مارا اور جعلی شہد فروخت کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں جعلی شہد سمیت پکڑ لیا ملزمان سے بھاری مقدار میں جعلی مضر صحت شہد برا مد تین ملزمان گرفتار تھانہ الپوری میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا - ملزمان کا تعلق امانکوٹ سوات سے ہیں ۔ ادھر شانگلہ پولیس نے رانیال چیک پوسٹ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے زریعے تین ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس برامد کرلی ملزمان کو گرفتار کرکے ان تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی -شانگلہ پولیس نے دیگر واقعات پر ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے علماء کرام ، اساتذہ اور والدین سے اپیل کی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو گھر سے باہر اکیلے نہ بھیجے ۔ ملک بھر میں حالیہ دلخراش واقعات نے انسانی زہنوں کو شدید نقصان پہنچایا ہیں اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں ۔ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پڑے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -