یوسی سطح پر پلے گراؤنڈ بنانے والے کچھ نہیں کرسکے ،سید علی شاہ
مٹہ(نمائندہ پاکستان)یو سیز کے لیول پر گراونڈ بنانے کے دعویدار تاحال مٹہ تحصیل میں نیا گراونڈ نہیں بنا سکے ،نوجوانوں کا شدید ردعمل سامنے انا شروع ہو گیا تفصیلات کیمطابق یوسی بیدرہ کے سماجی وسیاسی ومثبت سر گرمیوں میں پیہش پیش نوجوانوں خان محمد عرف سرو خان ،عادل خان ،سید علی شاہ ،شجاعت علی ودیگر نے میڈیا کو خصو صی ن سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013کے عام انتخابات میں دیگر وعدوں کے ساتھ تبدیلی کے دعویداروں نے نوجواں کے ساتھ بھی کئے وعدے کئے گئے تھے اور اسے جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں اکر نوجوانوں نے تبدیلی کے برائے نام علمبرداروں کو وٹ دیا تھامگرتاحال وہ وعدے پایا تکمیل تک نہیں پہنچے اور نہ ہی ان چندباقی ماندہ مہینوں میں وہ کئے ہوئے و وعدے پورے کئے جاسکتے ہے،اس سلسلے میں ایک وعدہ نوجوانوں کے ساتھ یونین کونسل کے لیول پر گراونڈ بنوانے کاتھا مگر افسوس کے یو نین کونسل نہیں تاحال مٹہ تحصیل میں ایک بھی گراونڈ نہیں بن سکا ،ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ہمارے گاوں بیدرہ سمیت بیشتر گاوں ایسے ہے جہاں پر نوجوان گلیوں اور چھوٹے چھوٹے عام میدانوں میں اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہے ۔جسے دیکھ کر تبدیلی کا اصل چہرہ نظر اجاتا ہے،اسی طرح نوجواں میں اب پی ٹی ائی کے لئے وہ محبت نہیں ارہی، اور نوجوان ضرور اپنے لئے 2018کے عام انتخابات میں اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندہ منتخب کرینگے ۔۔۔۔