لنڈیکوتل کے بائی پاس روڈ سے قبائلی صحافی کا بھائی اغوا

لنڈیکوتل کے بائی پاس روڈ سے قبائلی صحافی کا بھائی اغوا

لنڈی کوتل ( بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے بائی پاس روڈ سے قبائلی صحافی کا بھائی اغوا، خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے رہایشی صحافی علی شینواری کے بھائی شوکت حسین شینواری کو نامعلوم کارسواروں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام کو منتقل کردیا، واقعہ کی ایف آئی آر لنڈیکوتل انتظامیہ کے دفتر میں جمع کی ہے۔ لنڈیکوتل کے مقامی صحافی علی شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی شوکت حسین شینواری ولد حاجی خانی گل شینواری سکنہ خوگا خیل فاطمی خیل حسب معمول لنڈیکوتل بازار سے اپنے گاڑی میں گھرجارہا تھا کہ بازار بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے راستہ روک کر اپنے گاڑی میں بٹھایا اور نامعلو م مقام پر منتقل کردیا۔ان کے معذور بھائی کا 48گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا جس کے باعث بیمار والدین اور خاندان کی دیگر افراد کو سخت تشویش اور پریشانی لاحق ہوگئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع پولیٹیکل انتظامیہ اور دیگر ذمہ داروں کو دی گئی ہے،شوکت حسین شینواری کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہمار ا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے خاندان والوں نے کہا کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں جمع کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر