شبقدر پولیس کا منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کاروائی ،ایک چور ،تین منشیات فروش گرفتا ر

شبقدر پولیس کا منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کاروائی ،ایک چور ،تین منشیات ...

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر پولیس کا منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کاروائی ،ایک چور اور تین منشیات فروش گرفتا ر،چور کی نشاندہی پر پانچ موٹر سائیکلز اور ایک چنگ چی رکشہ برآمد ،گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ،شبقدر بازار سے موٹر سائیکلوں کی چوری پر بار بار شکایات کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی شبقدر کے عوام کو پُر امن ماحول فراہم کرینگے ایس ایچ او عارف خان تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر پولیس کو بار بار شکایات موصول ہو رہی تھی کہ شبقدر بازار سے چور موٹر سائیکلز اور رکشے چوری کر رہے ہیں جبکہ منشیات فروش بھی نوجوان نسل کا مستقبل خراب کر رہے ہیں انہی شکایات پر تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او عارف خان نے اے ایس آئی مرجان خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ کے مختلف جگہوں پر کاروائی عمل میں لائی اور ایک چور طارق عزیز ولد سید ولی ساکن کونڑا کالونی علاقہ تھانہ سرو کلے کو گرفتار کر لیا ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلوں اور ایک چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بھی کامیاب رہی اور تین منشیات فروش ریحان سید ولد غلام سید ساکن حلیم زئی سے 1120گرام حسن علی ولد عبدالکریم ساکن حاجی زئی سے1160گرام جبکہ جنت گل ولدحضرت گل سے 510 گرام چرس برآمد کر لی ایس ایچ او عارف خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کاروائیوں کے دوران 12پستول اور ایک کلاشنکوف 242کارتوس بھی برآمد ہوئی اس کے علاوہ ایک بوتل شراب بھی پکڑمنشیات فروش سے برآمد کر لی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کاروائیاں جاری رہے گی اور علاقہ عوام کے تعاون سے تمام جرائم کا خاتمہ یقینی بنائینگے اور شبقدر کے عوام کو پرامن معاشرہ فراہم کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -