آزاد جموں وکشمیر بارکونسل کا اجلاس 27جنوری کو مظفرآباد میں طلب
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر بارکونسل کا اجلاس 27جنوری 2018کو مظفرآباد میں طلب کر لیا گیا ۔اجلاس میں بار کونسل کے وائس چےئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے چےئرمین /ایڈووکی جنرل /ریٹرننگ آفیسر رضا علی خان نے بار کونسل کا اجلاس 27جنوری 2018بروز ہفتہ بوقت 10:00بجے صبح بمقام سنگم ہوٹل مظفرآباد طلب کیا ہے ۔اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چےئرمین کا انتخاب برائے سال 2018عمل میں لایا جائے گا۔اجلاس میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے 27ممبران بار کونسل شرکت کرینگے ۔تمام ممبران بار کونسل کو اجلاس میں شرکت کیلئے بار کونسل سیکرٹریٹ سے مکتوبات ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔تاہم اگر کسی معزز ممبر بار کونسل کو مکتوب نہ ملا ہو تو وہ بذریعہ اخباری اطلاع اجلاس میں شرکت کریں ۔مزید معلومات دفتر بار کونسل کے ٹیلی فو نمبر 05822-923136کی جا سکتی ہے ۔وائس چےئرمین کے انتخاب کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔