تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثارکی رسم قل، اہم شخصیات کی شرکت

تحریک پاکستان کے کارکن نثار احمد نثارکی رسم قل، اہم شخصیات کی شرکت

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن،مردآہن خان عبدالقیوم خان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے دست راست ،سی ای او سٹی لیب ڈاکٹر جمال ناصر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اور سٹی لیب کے ایم ڈی زبیر ناصر کے والد بزرگوارنثار احمد نثارکی رسم قل آج ادا کی گئی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے دعا کرائی جبکہ قاری نجم المصطفیٰ ،قاری محمد حسین نعیمی اور مولانا سید چراغ الدین شاہ نے خطاب کیا معروف نعت خوان حاجی عبدالرزاق جامی نے ہدیہ نعتؐ اور میاں محمد بخش ؒ کا کلام پیش کیا ۔دعائیہ تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر عرفان صدیقی ،گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا ،سابق نیول چیف ذکا ء اللہ ،سینٹر سلیم ضیاء ،حافظ عثمان عباسی ،مشیرِ وزیر اعظم ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ڈاکٹر شاہد صدیقی ،جنید زیدی ڈائریکٹر کامسیٹس ،صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور، ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان راولپنڈی سہیل اختر چوہدری، سعید مہدی، سویٹ ہومز کے زمرد خان،حاجی وحید شیخ ، بیرسٹر عابد وحید شیخ ،حاجی نواز کھوکھر،افضل کھوکھر،ڈاکٹر وسیم شہزاد،ملک مدثر ،ملک عشرت باری،جسٹس خالد محمود،راحت مسعود قدوسی، ملک یاسر رضا ،پیرسرکار جی،مولاناعبدالمجید ہزاروی ،بیرسٹر دانیال چوہدری،میئر سردار نسیم ، ایم پی اے راجہ حنیف، پروفیسر مقصود جعفری ،سلطان ظہور اختر ، مہتاب خان،مسعود ملک ایم ڈی اے پی پی ،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان ، ٹکا خان، ضیاء اللہ شاہ،چوہدری ایاز، شیخ محمد صدیق ، شرجیل میر، طاہر تاج بھٹی ، نوید کنول، چوہدری اقبال، حاجی پرویز خان، زاہد فاروق ملک ، عبداللہ گل، حاجی نواز رضا، عامر سجاد سید،ابراہیم مروت ، ریاض اختر،بشارت سید ،بشیر سلطان،سید شاہد علی شاہ جی، شیخ مختار احمد اصلاحی ، انجم فاروق پراچہ، عامر فدا پراچہ، حکیم محمداحمد سروسہارنپوری ،جاوید بٹ آئی آئی ار او، رانا عبدالباقی،پروفیسرشعیب شفیع، ڈاکٹر جہانگیر سرور،ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹرصوفیہ خان، اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ،آفتاب عباسی ، مشتاق عباسی، سمیت حکومتی عہدیداران، عدلیہ اور بار کے اراکین ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،بلدیاتی ناظمین،نائب ناظمین ، اخباری تنظیموں کے عہدیداران ،سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں،تاجرتنظیموں کے عہدیداران ،عمائدین شہر و مختلف مکاتب فکر سے تعلق ر کھنے والی شخصیات شامل تھیں۔آخر میں مرحوم نثار احمد نثار کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ،اور ان کی تحریک پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -