چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی آمد، نثار احمدنثار کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی آمد، نثار احمدنثار کی وفات پر اہل خانہ ...

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی راولپنڈی آمد معروف سماجی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسٹرسہیل ناصر اور زبیر ناصر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے تحریک پاکستان کے نامور کارکن اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے معتمد ساتھی نثار احمدنثار کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ نثار احمد نثار ایک بلند پایہ تاریخ دان، صاحب طرز کالم نگار اور خوش مزاج شحصیت کے حامل تھے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ نثار احمد نثار کی حق گوئی،سچائی اور انصاف پر مبنی تحریریں قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -