ریٹائرڈ جے سی او کی طرف سے محکمہ مال کو دی جانیوالی درخواستوں کوئی کاروائی نہ ہوئی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ائیر فورس کا ریٹائرڈ جے سی او کی طرف سے محکمہ مال کو دی جانے والی درخواستوں پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی،حالانکہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو تحریری طور پر کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے حسنین احمد چشتی نے اس حوالے سے نقل پیمائش کے حصول کے لیے درخواست دی لیکن ابھی تک اس پر کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ڈی پی او چکوال کو بھی قبضہ گروپ کے خلاف درخواست دی گئی جنہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر چوہدری اثر علی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھااس پر جلد انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کیجائے ادھر اسی اراضی کی مالک صغری بی بی زوجہ ظہور احمد ساکن سبی نے بھی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو درخواست دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرائی جانے والی ہماری اراضی واپس دی جائے صغری بی بی نے بتایا کہ عجائب خان ،اقبال خان،محسن خان،محمد افضل،نصیر خان،مقصود خان،عمر درازساکن پیڑا فتحیال نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ ٹریکٹر کے زریعیہماری زمین پر قبضہ کیا لہذا ان کیخلاف کاروائی کیجائے اور ہمیں ہماراقبضہ واپس دلوایا جائے۔