چکوال، 5مسلح افراد کا گھر میں گھس کر ایک شخص پرتشدد،زخمی کردیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ بہکڑی تھانہ صدر کے علاقے میں پانچ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ سہیل ہارون ولد منور حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزمان حسنین مالک ولد عبدالخالق ، حفیظ الرحمن، ولد عبدالرحمن، مدثر رحمن ولد ظفر اسلام، ذیشان ظفر ولد ظفر اسلام، محمد بلال ولد احسان مسلح ہوکر اس کے گھر آگئے اور آتے ہی ڈنڈے اور چھریوں کا وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ سب انسپکٹر محمد عجائب نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔