کلرسیداں،ماں بیٹی کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنیکا الزام ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،ماں بیٹی کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنیکا الزام ایک شخص کیخلاف ...

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) تھانہ کلر سیداں پولیس نے آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر بیوہ اور اس کی بیٹی کیساتھ اسلحہ کی نوک پر بداخلاقی کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسماۃ (ف)سکنہ موہڑہ پھڈیال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں انتہائی شریف خاندان کیساتھ تعلق رکھتی ہوں اور بڑی مشکل سے محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کو پیٹ پال رہی ہوں اور کچھ میرے مرحوم خاوند کی پنشن ہے جس سے میرا گزارہ چل رہا ہے۔مورخہ 12 جنوری بوقت رات 8 بجے مبشر حسین میرے گھر داخل ہوا اور مجھ پر پسٹل تان لیااور کہا کہ زیورات اتارہ ،میرے انکار کرنے پر میرے کان سے سونے کی دو بالیاں ،ایک انگوٹھی اور 12 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور میرے ساتھ دست درازی کرنی شروع کر دی اور زبردستی عزت لوٹنے کی کوشش کی،میں نے بڑی مشکل سے اپنی عزت بچائی تو میری بیٹی کی طرف بداخلاقی کی نیت سے بڑھا اور پسٹل تان کر میری بیٹی کو کہا کہ کپڑے اتارہ جس پر میں نے اسے منع کیاتو اسی دوران ہاتھا پائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں اسے اپنے ہی پسٹل سے فائر لگ گیا اور وہ موقع سے بھاگ گیا۔خاتون کے مطابق ملزم نے مجھے بہت پریشان کر رکھا ہے میری اجازت کے بغیر میرے گھر میں داخل ہو جاتا ہے اور گن پوائنٹ پر گزشتہ چھ برسوں سے میری عزت کیساتھ کھیل رہا ہے اور بلیک میل کرتا ہے۔شوہر جب حیات تھا انہوں نے اسے متعدد بار گھر آنے سے منع بھی کیا مگر وہ باز نہ آیا ۔اس کا بھائی عمر پولیس میں ملازم ہے جس کی وجہ سے وہ مجھے اور میرے بچوں کو تنگ کرتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -