اسلام آ باد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کا رروائیاں، 14ملزمان گرفتار

اسلام آ باد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کا رروائیاں، 14ملزمان گرفتار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اسلام آ باد پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ اشتہار ی مجرمان سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 320گر ام چرس ،12بو تلیں شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے،جبکہ بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے سات بھکا ریو ں کے خلاف ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی ، تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر ربنو ا ز نے ملزم شاہد محمو د سے 1کلو 20گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی عمر ان حیدر نے ملزم سجا د حسین سے 2 بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ شالیمار پولیس کے اے ایس آئی جا و ید اقبا ل نے ملزم عابد عاشق سے 10بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر شمس اکبر نے ملزم محمد اعجاز سے 300گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی انعام اللہ نے ملزم محمد فائر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ آ بپا رہ پویس کے اے ایس آئی نصر اللہ معہ ٹیم نے اپنے آ پ کا ملازم ظاہر کر نے والے دو ملزمان با بر اور عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وائر لیس سیٹ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی اورنگزیب نے ملزم مکمل خا ن سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ تھا نہ لوہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی تنویر رضا نے خر دبر د میں ملوث ملزم محمد نو ید کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ وفا قی پولیس نے مجرمان اشتہا ریوں وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف قا نو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے، بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران سات پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ر ہی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیو ں عمل میں لا ئی جا ئیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -