ڈھڈیال میں ایس ای واپڈا کی کھلی کچہری،صارفین کی بھرپورشرکت

ڈھڈیال میں ایس ای واپڈا کی کھلی کچہری،صارفین کی بھرپورشرکت

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈھڈیال میں ایس ای واپڈا چکوال سرکل عارف خان کی کھلی کچہری، صارفین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای واپڈا عارف خان نے کہا کہ آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر سے بہتر انداز میں سروسز مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیر توانائی اور اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ایس ای چکوال ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر صارفین سے قریبی رابطے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چکوال سرکل کے زونل چیئرمین شفیق الرحمن نے بھی خطاب کیا اور ایمپلائز کو ہدایت کی کہ وہ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق سیفٹی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیں۔ تقریب سے ایکسین ڈھڈیال نوروز علی خان نے بھی خطاب کیا۔ ایس ای واپڈا نے صارفین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر