چکوال،پرانی دشمنی کاشاخسانہ،فائرنگ،کم سن بچہ جاں بحق

چکوال،پرانی دشمنی کاشاخسانہ،فائرنگ،کم سن بچہ جاں بحق

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ کولیاں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں پرانی دشمنی کے تنازعہ میں حساس ادارے کے ایک ریٹائرڈ شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات سالہ ہارون صادق ولد ظفر عمر موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی والدہ فوزیہ زوجہ ظفر عمر اور دادا امداد حسین ولد صادق عمر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے بچے کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم خالد کی تلاش شروع کردی ہے جو موقعہ پر سے فرار ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر