ریسکیو1122راولپنڈی،23ٹریفک حادثات میں22افرادکوریسکیوکیا

ریسکیو1122راولپنڈی،23ٹریفک حادثات میں22افرادکوریسکیوکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریسکیو 1122 راولپنڈی نے 23 روڈ ٹریفک حادثات میں 22 افراد کو بروقت ریسکیو کیا ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر23روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں22افرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں09افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور13افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی میں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں12ڈرائیورز،06مسافراور04پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں20مرداور02 عورتیں شامل ہے۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں02افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم،14 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان اور06 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن ہے