چوہدری لطیف اکبر کی سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات
مظفرآباد(بیورورپورٹ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہو ر میں ملاقات کی ۔ضلع مظفرآباد کے صدر بازل علی نقوی کو لاہور ہونے کے باوجود ملاقات میں شامل نہیں کیا گیا مرکزی صد ر کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب ملاقات میں شریک ہوئے ،پارٹی کی ہائی کمان کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ 17 جنوری کو لاہور سب تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ احتجاجی پروگرام میں شریک ہوں مگر مرکزی صدر اور ضلعی صدر اپنی اپنی گاڑیوں میں لاہور روانہ ہوگئے پورے آزاد کشمیر سے صرف پندرہ لوگ وی آئی پیز گاڑیوں میں بیٹھ کر چلے گئے راستوں میں سیلفیاں بناتے رہے دوسری طرف کارکنوں کو لے جانے کیلئے نہ کوئی انتظام کیا اور نہ ہی کارکن دھرنے میں شرکت کے لئے جا سکے ۔جس کی بنیادی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ پی پی پی آزاد کشمیر کی موجودہ تنظیم سازی پر جیالے ناراض ہیں اور کسی بھی پروگرام کیلئے جیالوں سے چندہ مانگا جاتا ہے جیالے ناراض ہیں جن کو پانچ سال پارٹی نے حکومتی عہدوں پر فائز رکھا وہ آج ایک پائی بھی پارٹی کو نہیں دیتے ۔